Wake Up Jaago
Wake up now to work for a peaceful world !
Most recent stories in Wake Up Jaago
یہ دو دنیاؤں کی کہانی ہے۔ پہلی دنیا چھوٹی مگر طاقتور اور مخصوص اشرافیہ کی دنیا ہے۔ دوسری بہت بڑی‘ پھیلی ہوئی لاچار اور کمزور دنیا ہے۔ بہت سے ممالک میں یہ دونوں دنیائیں پائی جاتی ہیں‘ اگرچہ طاقت کی تقسیم کا فرق ہوتا ہے۔ پاکستان میں اشرافیہ کا کلب بہت طاقتور بن چکا ہے۔ اس کلب میں شمولیت کا معیار انتہائی کڑا ہے۔ اس شخص کو اپنی دولت‘ حیثیت اور روابط کی وجہ سے بے حد بااثر ہونا چاہیے۔ وہ قوانین کو تبدیل کرنے‘ ختم کرنے‘ جھکانے‘ بے اثر کرنے اور لوگوں اور مروجہ طریق کار سے گریز کرتے ہوئے کلب کے مشن اور اراکین کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے تیار اور آمادہ ہو۔ اس طرح یہ کلب پالیسی سازی‘ سول سوسائٹی اور نظامِ انصاف کو کنٹرول کرتے ہوئے ایسا قانونی ماحول قائم کرتا ہے جو صرف اور صرف اسی کلب کے لیے مخصوص ہو۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی ماحول‘ علاقائی ترقی اور سیاسی تصورات سے بے نیاز رہنے والا ملک بار بار سنگین صورتحال سے دوچار ہوتا رہتا ہے۔